دارجلنگ ، 22؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)غیرمعینہ ہڑتال کے38ویں دن دارجلنگ کی پہاڑیوں میں گورکھا لینڈحامیوں نے ایک پولیس چوکی کوآگ لگا دی اورپوسٹربانٹے جس میں لکھا تھا کہ مقامی رہنما ایس ایس اہلوالیاگزشتہ چند ماہ سے پہاڑوں میں نہیں نظر آئے ہیں۔پولیس نے کہاکہ مظاہرین نے دوپہر میں خالی پڑی پولیس چوکی پر پیٹرول بم پھینکا اور پہاڑوں میں ایک بنگلے کو جلانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔جی جے ایم کے نوجوان شاخ نے الگ گورکھا لینڈ ریاست کی مانگ کی حمایت میں چار مقامات پر کل سے شروع کئے گئے بھوک ہڑتال کو جاری رکھا۔اس درمیان گورکھا جن مکتی مورچہ(جی جے ایم) کے کارکنوں اورپہاڑکے دیگرجماعتوں نے ضلع مجسٹریٹ دفتر کے باہر ریاست میں انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کی مانگ کو لے کر مظاہرہ کیا۔دارجلنگ سے بی جے پی کے ایم پی ایس ایس اہلوالیا کے پوسٹر جی جے ایم، جی این ایل ایف اور دیگر جماعتوں کی طرف بانٹے گئے۔دارجلنگ سے بی جے پی کے ایم پی ایس ایس اہلوالیاکے پوسٹرجی جے ایم، جی این ایل ایف اوردیگرجماعتوں کی طرف بانٹے گئے۔جی جے ایم کے رکن اسمبلی امرسنگھ رائے نے کہاکہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ممبرپارلیمنٹ کہاں ہیں؟۔ بدامنی شروع ہونے کے بعد سے وہ پہاڑوں میں نہیں آئے ہیں۔کیا وہ صرف انتخابات کے وقت آئیں گے؟۔ اگرانہوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو پہاڑ کے لوگ انہیں کرارا جواب دیں گے۔دوادکانوں کے علاوہ تمام دکانیں،ریستوران، ہوٹل، اسکول اور کالج بند رہے۔